بھارت سے جیت کی خوشی میں ڈیرن سیمی کی پشتو میں مبارکباد

ڈیرن سیمی نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی جس کے دوران انہوں نے پشتو کے کافی الفاظ سیکھے تھے۔

ڈیرن سیمی نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی جس کے دوران انہوں نے پشتو کے کافی الفاظ سیکھے تھے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے بھارت کے خلاف ورلڈ ٹی 20 میں جیت کے بعد پشتو میں ٹوئٹ کرکے پاکستانی شائقین کے بھی دل جیت لیئے۔

ویسٹ انڈیز نے گزشتہ روز ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دی تو جہاں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے فتح کا خوب جشن منایا وہیں سوشل میڈیا پر بھی کیریبیئن ٹیم کے حامیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا، ایسے میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں موقع موقع کہتے ہوئے پشتو میں ڈیرن سیمی کو پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد دی توویسٹ انڈین کپتان نے بھی جواب میں پشتو زبان میں ٹوئٹ کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔


واضح رہے کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران انہوں نے پشتو زبان کے کافی الفاظ بھی سیکھے تھے یہی وجہ ہے کہ ڈیرن سیمی اب اپنے جذبات کا اظہار پشتو میں بھی کر رہے ہیں اور اس سے قبل وہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے بھی پشتو زبان میں ایک ٹوئٹ کرچکے ہیں۔

Load Next Story