مخصوص ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی حاصل ہے فاروق ستار
ایک ماہ سے ایک ٹولہ سیاست کی آڑمیں جو کررہا ہے وہ کسی سےڈھکا چھپا نہیں، رہنما ایم کیو ایم
RAWALPINDI:
ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے ایک ٹولہ سیاست کی آڑمیں جو کررہا ہے وہ کسی سےڈھکا چھپا نہیں جب کہ اس ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی حاصل ہے۔
کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک ماہ سے ایک ٹولہ سیاست کی آڑمیں جو کررہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، کراچی اور حیدرآباد میں مسترد کیے جانے کے بعد میرپور میں بھی ٹانگہ پارٹی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس ٹولے نے اشتعال انگیزی اور غلیظ بیانی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تائید اور وکٹیں گرانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جس کے بعد اشتعال پھیلا کر ایک ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے کہ جس کا مقصد کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر عمل کرنا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد اپنی بات عوام تک پہنچانا ہے اور ہم اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ کوئی بھی اپنی پارٹی بنا سکتا ہے یہ سب کا جمہوری حق ہے لیکن الطاف حسین کے لیے مسلسل غلیظ زبان استعمال کرنا کون سی جمہوریت ہے اور اس پر حکومت پاکستان سمیت دیگر اداروں کو سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غلط بیانی کرکے تمام ریکارڈ توڑے جارہے ہیں، ہم نے اب تک ذاتیات سے متعلق کوئی بات نہیں کی کیوں کہ ہم الزامات کی سیاست میں الجھنا نہیں چاہتے ورنہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ بہت ساری باتیں ہم بھی کہہ سکتے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سیاست کرنا ایک بات اور شرانگیزی الگ بات ہے جب کہ جس ٹولے کو عوام پر مسلط کیا گیا ان کا ماضی کرپشن سے بھرپور ہے، اس ٹولے کے ساتھ لوٹ مار، چائنا کٹنگ سمیت دیگر جرائم کا بیگیج لگا ہوا ہے اور اس ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے کارکنان اور عوام کو صبر وضبط کرنے کی تائید کی اور اس ٹولے کو دعا دی۔