طیب اردوگان کا رویہ ترکی کو مشکلات کی طرف لے جارہا ہے براک اوباما
ترک صدر کو گزشتہ ملاقات میں اپنے خدشات سے آگاہ کردیا تھا، امریکی صدر
امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ترک صدر طیب اوردگان کا میڈیا کے ساتھ رویہ اور شام کی جنگ میں پالیسی ترکی کو مشکلات کی طرف لے جا رہا ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر طیب اوردگان کا میڈیا کے ساتھ سخت رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جس سے انہیں سخت پریشانی ہے کیوں کہ اس سے ترکی مشکلات میں گھر سکتا ہے اور اگر حکومت کا رویہ یہی رہا تو انہیں مستقبل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ان کیمرا ملاقات میں ترک صدر کو اس سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کردیا تھا۔
واضح رہے کہ ترکی اور امریکا نیٹو ممالک کے اتحاد کا اہم حصہ ہیں اور داعش کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ حصہ لے رہے ہیں لیکن گزشتہ دنوں شام میں کرد جنگجوؤں پر ترک فوج کے حملوں پر امریکا نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا لیکن ترکی کا کہنا تھا کہ یہ کرد ترکی میں موجود دہشت گرد کردوں کو مدد فراہم کرتے ہیں اور انہیں امریکا بھی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔