دہشت گرد ملک میں جہاں بھی ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے آصف زرداری
ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں، شریک چیئرمین پی پی پی
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ملک میں جہاں بھی ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے لندن میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر لاہور دھماکے اور بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بھارت کی پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت کی بھی شدید مذمت کی۔
اس موقع پر سابق صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک میں جہاں بھی ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔