لانڈھی میں پولیس مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ایس ایس پی ملیر
ہلاک دہشت گرد فرقہ وارانہ دہشت گردی سمیت پولیس اہلکاروں کےقتل میں بھی ملوث تھے، ایس ایس پی ملیر
لانڈھی کے علاقے لالاآباد میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی میں لانڈھی کے علاقے لالا آباد میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جب کہ پولیس سے مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ کارروائی کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی جب کہ ہلاک دہشت گرد فرقہ وارانہ دہشت گردی سمیت پولیس اہلکاروں کےقتل میں بھی ملوث تھے اور ان کے قبضے سے بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔