راجن پورمیں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن ضرب آہن 110 سہولت کارگرفتار
آپریشن ضرب آہن میں سندھ اور پنجاب کے 7 اضلاع کی پولیس کے 1600 جوان حصہ لے رہے ہیں
پولیس نے کچے کے علاقے میں موجود بی الاصوبائی ڈکیت گروپ چھوٹو گینگ کی سرکوبی کے خلاف کارروائی کو ''ضرب آہن'' کا نام دیتے ہوئے آپریشن تیز کردیا ہے جب کہ ڈکیت کے 110 سہولت کاروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے چھوٹو گینگ کے خلاف کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے، "ضرب آہن" میں سندھ اور پنجاب کے 7 اضلاع کی پولیس کے ایک ہزار 600 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ڈی پی او غلام مبشرمیکن کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پولیس نے چھوٹو گینگ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیاہے جب کہ اب تک آپریشن میں 110 سہولت کار گرفتارکئے جاچکےہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چھوٹو گینگ کے خلاف کئی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں لیکن پولیس کو ہر بار ناکامی کا ہی منہ دیکھنا پڑا۔