آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی تغیرات سے محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے عمران خان

آبی گزرگاہوں اور ندی نالوں کے قرب و جوار کی آبادی کو محفوظ بنانا ناگزیر ہے، چیئرمین تحریک انصاف

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ آبادی کی بروقت امداد یقینی بنائے، عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں ماحولیاتی تغیرات سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے۔


تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہلاکتوں پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ماحولیاتی تغیرات سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تغیرات سے آفات کے پیش نظر پختونخوا حکومت نے بلین ٹری سونامی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ آبی گزرگاہوں اور ندی نالوں کے قرب و جوارکی آبادی کو محفوظ بنانا ناگزیر ہے، خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ آبادی کی بروقت امداد یقینی بنائے۔
Load Next Story