برطانیہ نے خیبرپختونخوا کو بم ناکارہ بنانے والے 4 روبوٹ فراہم کر دئیے

روبوٹ میں چارکیمرے نصب ہیں۔

برطانوی حکومت کی جانب سے ملنے والے 4 میں سے 2 روبوٹ پشاور، ایک مردان اور ایک کوہاٹ کو فراہم کیاگیاہے۔ فوٹو: اقبال حیدر/ ایکسپریس

بموں کو ناکارہ بنانے کے لیے برطانیہ نے خیبرپختونخوا کو 4 روبوٹ فراہم کئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے ملنے والے 4 میں سے 2 روبوٹ پشاور، ایک مردان اور ایک کوہاٹ کو فراہم کیاگیاہے۔ مزید 2 روبوٹ یورپی یونین سے منگوائے جارہے ہیں جوبنوں اورڈی آئی خاں کودئیےجائیں گے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق اگر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو کسی گاڑی، ڈبے یا کسی اور چیز میں بم کی اطلاع ملےگی تواس روبوٹ کے ذریعے اس کی اسکیننگ کی جائےگی، انہوں نے بتایاکہ روبوٹ میں چارکیمرے نصب ہیں۔
Load Next Story