سی این جی اسٹیشنز کی 48 گھنٹے کے لیے بندش کا نیا شیڈول جاری

سی این اسٹیشنز منگل کو صبح 9 بجے سے جمعرات کی صبح 9 بجے تک بند رہیں گے۔

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل سے جمعرات کے درمیان بند رہیں گے. فوٹو: پی پی آئی / فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کی 48گھنٹے کیلیے بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔


جس کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل سے جمعرات کے درمیان بند رہیں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی اور مطلوبہ گیس پریشر حاصل کرنے کیلیے سی این اسٹیشنز منگل کو صبح 9 بجے سے جمعرات کی صبح 9بجے تک بند رہیں گے۔
Load Next Story