عوام افواہوں پر کان نہ دھریں محرم میں امن برقرار رکھیں گے

شرانگیز نعرے لگانے اور وال چاکنگ پر پابندی ہوگی، ڈپٹی کمشنرنوابشاہ

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے راستوں پر روشنی اور صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے راستوں پر روشنی اور صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں جبکہ حیسکو افسران دوران مجلس اور عزاداری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران شرانگیز نعرے لگانے اور وال چاکنگ پر پابندی ہو گی۔ ڈی سی ہائوس میں ہنگامی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جو 24 گھنٹے کام کریگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں محرم میں ہر صورت امن قائم رکھا جائے گا، ہنگامی صورت میں فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے۔
Load Next Story