نواز شریف کیلیے جیل کی کھولی صاف کرانا شروع کردی شرجیل
نیب نے مقدمات کھول دیے، نواز شریف کو اب سندھ میں کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نیب نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف مقدمات کھول دیے ہیں اس لیے ہم نے لانڈھی جیل میں کھولیوں کی صفائی شروع کرادی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ لانڈھی جیل کے قیدی نواز شریف کا کس طرح استقبال کرتے ہیں،
وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف بھگوڑے ہیں ان کو سندھ میں اب کہیں پناہ نہیں ملے گی، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو ارکان اسمبلیوں نے ووٹ دے کر ملک کا صدر منتخب کیا ہے وہ کسی کے کہنے پر سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ ختم نہیں کر سکتے،
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور پارٹی کی تاریخ ہے کہ ہم نے عدلیہ کی بحالی میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں اس لیے ہم آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں جب عوام میں جائیں گے تو وہ ہماری کارکردگی کی بنا پر ہمیں ووٹ دیں گے۔