وزیراعظم نوازشریف سمیت دنیا کی مختلف شخصیات پرخفیہ طریقےسےدولت بنانے کا الزام
خفیہ دولت بنانے والوں میں بے نظیر بھٹو، چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی اور رحمان ملک کے نام بھی شامل ہیں۔
وکی لیکس کی طرز پر کام کرنے والی پاناما لیکس نے خفیہ طریقے سے دولت بنانے والی دنیا بھر کی سیاسی و اعلیٰ شخصیات کے حوالے سے خفیہ دستاویزات جاری کیں ہیں جس میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور بیٹے حسین نواز کے نام بھی شامل ہیں۔
برطانوی اخبار ڈی گارجین کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی لاء فرم موساک فونسیکا نے پاناما لیکس کے نام سے ایک کروڑ 5 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے موجودہ و سابق حکمران، سیاسی شخصیات اور فلمی ستاروں کی جانب سے ٹیکس چھپانے کے لئے کس طرح سے خفیہ دولت بنائی گئی۔
پاناما لیکس کے مطابق دنیا کے 143 رہنماؤں میں سے 12 اعلی حکومتی شخصیات اور ان کے خاندان اور عزیرواقارب بھی شامل ہیں جنھوں نے خفیہ طریقے سے دولت بنائی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خود تو خفیہ طور پر کوئی دولت نہیں بنائی لیکن ان کی بیٹی مریم نواز اور بیٹوں حسین اور حسن نواز نے 4 خفیہ کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ڈالر مالیت کی دولت بنائی۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو، چوہدری شجاعت اور پرویز الہی، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اور شوکت ترین کے نام بھی شامل ہیں۔
پاناما پیپرز کی جانب سے جاری ہونے والے والی دستاویزات میں وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور ہولڈنگز کا ذکر تفصیل سے موجود ہے، ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن، حسین اور بیٹی مریم نواز کئی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ مریم نواز کو برٹش ورجن آئس لینڈ میں موجود نیلسن انٹرپرائزز لمیٹڈ اور نیسکول لمیٹڈ کا مالک ظاہر کیا گیا ہے اور نیلسن انٹرپرائزز کا پتہ جدہ میں سرور پیلس بتایا گیا ہے۔
حسین اور مریم نے لندن میں اپنی جائیداد گروی رکھتے ہوئے نیسکول اور دوسری کمپنی کے لئے جنیوا کے بینک سے 1 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز قرض حاصل کرنے سے متعلق جون 2007 میں ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے، بعدازاں جولائی 2014 میں دونوں کمپنیاں ایک اور ایجنٹ کو منتقل کر دی گئیں۔ اسی طرح حسن نواز شریف کو برٹش ورجن آئس لینڈز میں ہینگون پراپرٹی ہولڈنگز کا واحد ڈائریکٹر ظاہر کیا گیا ہے، ہینگون نے اگست 2007 میں لائبیریا میں واقع کیسکون ہولڈنگز اسٹیبلشمنٹ لمیٹڈ کو ۔ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیا تھا
خفیہ دستاویزات کے مطابق روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے بھی خفیہ طریقے سے 2 ارب ڈالر بنائے جب کہ شام کے صدر بشار الاسد، برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، یوکرین کی صدر پیٹرو پوروشنکوو، مصر کے صدر السیسی، آئس لینڈ کے وزیراعظم، لبییا کے سابق سربراہ معمر قذافی اور مصر کے سابق صدر حسنی مبارک بھی خفیہ طریقے سے دولت بنانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مشہور فٹبالر لیونل میسی، بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن، اداکارہ ایشوریا رائے، اور ہالی ووڈ اداکار جیکی چن بھی شامل ہیں۔
ماہر معاشیات گیبرل زکمین کا کہنا ہے پناما لیکس کی دستاویزات کے تفصیلی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا بھر کی مختلف شخصیات کی جانب سے بنائی گئی خفیہ دولت کی مالیت 7 کھرب 60 ارب ڈالر بنتی ہے جو کہ دنیا کی تمام دولت کا تقریباً 8 فیصد بنتی ہے اور اس رقم میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔