بنگلہ دیش آج 11 ماہ بعد ٹیسٹ میچ کا مزا چکھے گا
پچ اسپنرزکیلیے سازگار، گیل کی کارکردگی سب سے زیادہ اہم ہو گی، ویسٹ انڈین قائد
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز منگل سے شروع ہوگی۔
میزبان سائیڈ11 ماہ بعد ٹیسٹ میچ کا مزا چکھے گی، اسپنرز کیلیے سازگار میرپور کے گرائونڈ پر مہمان ٹیم نئے پلیئر ویرا سیمی پرمیول کو میدان میں اتارے گی، انھوں نے چند ماہ قبل جونیئر ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورے میں 24 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، فیڈل ایڈورڈز کی واپسی بھی متوقع ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ نظام الدین اور الیاس سنی کے انتخاب پر مشکل میں پڑ گئی، انھیں جنید صدیقی اور نئے پلیئر سوہاگ غازی سے مسابقت کا سامنا ہے واپس آنے والے ٹائیگرز ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہیںگے، جنید نے نیشنل کرکٹ لیگ میں عمدہ پرفارمنس سے اپنا دعویٰ مضبوط کرلیا البتہ الیاس سنی کو غازی پر فوقیت مل سکتی ہے، تجربہ کار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کو ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلیے4 شکار درکار ہیں۔
وہ محمد رفیق کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے بنگلہ بولر بنیں گے،کپتان مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا کچھ مشکل لیکن یہ ہمارے لیے بڑا چیلنج اورہماری تیاریاں اچھی ہیں، انھوں نے مزیدکہا کہ ہمارے تمام بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارے پاس ورلڈ کلاس بیٹسمین تمیم اقبال اور شکیب الحسن موجود ہیں،میزبان قائد نے میچ کے نتیجے کے بارے میں پیشگوئی کرنے سے گریز کیا، انھوں نے کہا کہ یہ جیت اور ڈرا کرنے کا معاملہ نہیں ہوگا ہمارا مقصد تواتر سے عمدہ کھیل پیش کرنا ہے۔
اس بات سے قطع نظر کہ ہمارا حریف کتنا بڑا ہے، ہم مستقل مزاجی سے عمدہ پرفارم کرنا چاہیں گے، دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے بیٹنگ لائن میں اسٹار بیٹسمین کرس گیل کی کارکردگی کو سب سے زیادہ اہم قرار دیا، انھوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گیل ہمارے سب سے زیادہ تجربہ کار پلیئر ہیں، تمام پلیئرز ان کے ساتھ بیٹنگ کرنا چاہیںگے،جب وہ وکٹ پر ہوتے ہیں تو دوسرے اینڈ پر موجود کھلاڑی پر رنز بنانے کا کوئی دبائو نہیں رہتا۔