پشاور زلمی کے مالک کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے پر ڈیرن سیمی کیلئے 20 ہزار ڈالر انعام کا اعلان
جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہترین ٹیم اسپرٹ پر مبارکباد بھی دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کے لئے 20 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار ٹیم اسپرٹ اور کارکردگی پر پشاور زلمی کی جانب سے ڈیرن سیمی کے لئے 20 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں ڈیرین سیمی پشاور زلمی کی جانب سے کھیل رہے تھے اور جاوید آفریدی اس فرنچائز کے مالک ہیں۔