رمضان میں سحروافطارکے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی عابد شیر علی
اکتوبرتک 18 ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل سسٹم میں شامل ہو جائیگی، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی
BAHALWALPUR:
وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ماہ رمضان المبارک میںسحروافطار کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، اکتوبر تک 18 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔
گزشتہ روزفیسکو ہیڈ کواٹرز میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لائن لاسز کو کم کیا جائے، چشمہ، گدو، ہوا اور سولر سے 10 ہزار سے 12 ہزار میگا واٹ بجلی2017 تک سسٹم میں شامل ہو جائے گی، رواں سال انڈسٹری کے لیے زیرولوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ پورے ملک میں6 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہو گی جو بتدریج کم ہوتی جارہی ہے۔
4 نئے گرڈ اسٹیشن جون میںمکمل ہوجائیں گے اور مارچ 2018 تک ہم ملک کے اندر جاری لودشیڈنگ سے چھٹکارہ پا لیں گے، پرانے گرڈ اسٹیشنوںکواپ گریڈکیاجارہاہے، دنیامیںکول پاور پلانٹ 40 ماہ میں مکمل ہوتے ہیںلیکن ہم28 ماہ کے اندرمکمل کررہے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوشوںسے دہشت گردی اور انتہاپسندی پرقابو پایا جا رہا ہے۔