کوچ کوہٹانا مسائل کا حل نہیں بلکہ کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کی ضرورت ہے عمران خان
ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی جگہ میں مصباح ہوتے تو صورتحال قدرے مختلف ہوتی، سابق کپتان
قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ کوچ کو فارغ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ ملک میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بدلنے کی ضرورت ہے۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فاسٹ بولرز کی تلاش کیلئے لگائے گئے کیمپ میں عمران خان نے بھارت میں ٹیم سے ملاقات کے بعد ہونے والی تنقید پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھارت جانے کا مقصد کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنا تھا۔ کپتان شاہدآفریدی نے نا تو درست فیصلے کیئے اور نہ ہی کھلاڑیوں کا درست استعمال کیا ،شاہد آفریدی کی جگہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مصباح الحق ہوتے تو صورتحال قدرے مختلف ہوتی۔ اب کوچ کو فارغ کرنا مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ ملک میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بدلنے کی ضرورت ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ اگر کرکٹ میں بہتری کے لیے ان سے تجاویز مانگی گئیں تو ضرور دوں گا۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،یہاں ایسے بچے بھی آئے جنہوں نے کلب کرکٹ نہیں کھیلی مگروہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے جب کہ اچھے کرکٹ گراؤنڈ زکی ضرورت ہے،ہم خیبرپختونخوا میں کرکٹ کی بہتری کیلئے پوری کوشش کریں گے۔