پاکستان نے 4 سال میں 16 ارب 31 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا

1ارب45 کروڑڈالرکاسوداداکیا،وزیرمملکت برائے خزانہ کااسمبلی میںجواب

1ارب45کروڑڈالرکاسوداداکیا،وزیرمملکت برائے خزانہ کااسمبلی میںجواب. فوٹو : اے ایف پی /فائل

وزیرمملکت برائے خزانہ خواجہ شیراز نے کہاہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف اوردیگرمالیاتی اداروں سے کل16ارب31کروڑ30لاکھ ڈالرکاقرضہ حاصل کیاہے۔


آئی ایم ایف سے7ارب87کروڑ80لاکھ ڈالرقرض لیا گیاجبکہ آئی ایم ایف کوقرضوں پرسودکی مدمیں45کروڑ90لاکھ ڈالراوردیگر اداروںکو1ارب ڈالرسے زائدسوداداکیاگیاہے۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں وزیرمملکت برائے خزانہ خواجہ شیرازنے بتایا کہ 2008-09میں آئی ایم ایف سے3900ملین ڈالرجبکہ دیگر اداروں سے3285ملین ڈالر'2009-10میں آئی ایم ایف سے3526ملین ڈالر دیگراداروں سے2477ملین ڈالر 2010-11میں آئی ایم ایف سے452ملین ڈالر جبکہ دیگراداروں سے1414ملین ڈالر2011-12میں آئی ایم ایف سے کوئی قرضہ نہیں لیاگیاجبکہ دیگرمالیاتی اداروں سے1259ملین ڈالرکاقرض لیاگیاہے۔
Load Next Story