پاکستان کوآسٹریلوی لائیواسٹاک ایکسپورٹ پر پابندی عائد

پابندی کافیصلہ بھیڑوں سے متعلق آسٹریلوی کمپنی کی وڈیومنظرعام پرآنے کے بعدکیاگیا

پاکستان میں بے رحمی سے بھیڑوںکوتلف کیاگیا،آسٹریلوی لائیواسٹاک انڈسٹری کامراسلہ فوٹو: پی پی آئی/فائل

آسٹریلیوی لائیو اسٹاک انڈسٹری نے پاکستان کولائیواسٹاک کی ایکسپورٹ پرپابندی عائدکردی ہے۔


آسٹریلیاکی لائیواسٹاک انڈسٹری نے یہ فیصلہ پاکستان کو متنازع بھیڑیں ایکسپورٹ کرنے والی آسٹریلیوی کمپنی کی جاری کردہ وڈیومنظرعام پرآنے کے بعدکیا ہے۔ آسٹریلیا کی نیشنل فارمرز فیڈریشن،آسٹریلیا لائیوایکسپورٹ کونسل،شیپ میٹ کونسل آف آسٹریلیااورکیٹل کونسل آف آسٹریلیا کی جانب سے اجتماعی طور پر آسٹریلیوی سینیٹرز کوارسال کردہ خط میں مطلع کیاہے کہ پاکستان میں بے رحمانہ طریقے سے بھیڑون کی تلفی کی وڈیومنظر عام پر آنے کے بعد انڈسٹری نے پاکستان کو زندہ مویشیوں کی ایکسپورٹ پررضاکارانہ طور پر پابندی عائد کردی ہے۔مراسلے میں کہاگیاکہ لائیواسٹاک انڈسٹری جانوروںکی فلاح و بہبودکے قوانین اورسپلائی چین سسٹم کی مکمل پاسداری کرتی ہے اورسسٹم کومزید بہتر اور 100فیصدعمل درآمدکیلیے آسٹریلوی ڈپارٹمنٹ آف ایگری کلچرلائیواسٹاک اینڈ فشریزاوردیگر محکموں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔

بھیڑیں تلف کیے جانے کی وڈیوآسٹریلیاکے ایک چینل نے اپنی خصوصی ڈاکومینٹری کا حصہ بنایاہے اس ڈاکومینٹری کے آن ایئرہونے کے بعد آسٹریلیوی لائیواسٹاک انڈسٹری کو سخت دبائو اور زندہ مویشیوں کی ایکسپورٹ پر پابندی کے لیے عوامی احتجاج کا سامنا ہے، آسٹریلیوی لائیو اسٹاک انڈسٹری نے پاکستان پر رضاکارانہ پابندی عائد کرتے ہوئے آسٹریلیوی سینیٹرزاور پارلیمنٹ کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ لائیو اسٹاک انڈسٹری کی سپورٹ کرتے ہوئے زندہ مویشیوں کی ایکسپورٹ بند کرنے کی تجویز کی مخالفت کی جائے تاکہ ایشیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے خوراک کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنے والی آسٹریلیوی انڈسٹری کو بحران سے بچایا جاسکے۔
Load Next Story