ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 212 افراد جاں بحق ہوئے این ڈی ایم اے
بارشوں کے واقعات کے نتیجے میں 1428 گھر تباہ ہوگئے، این ڈے ایم اے
این ڈے ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث 212 افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں اور آزاد کشمیر میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 212 افراد جاں بحق اور 188 کے قریب زخمی ہوئے جب کہ مختلف علاقوں میں بارشوں کے واقعات کے نتیجے میں 1428 گھر تباہ ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں 104، فاٹا میں 38، بلوچستان میں 39، پنجاب میں 14 آزادکشمیر میں 21 اور گلگت بلتستان میں 16 افراد جاں بحق ہوئے۔