شریف خاندان ساری دولت غریبوں کودے کرسادہ زندگی گزارے تہمینہ درانی
آف شور کمپنیاں اگر قانونی بھی ہیں تو یہ غیر اخلاقی کام ہے۔ غیر اخلاقی کام ضمیر بیچنے کے مترادف ہے، تہمینہ درانی
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے آف شور کمپنیوں اور املاک کوغیراخلاقی قرار دے دیاہے۔
سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ شریف خاندان ساری دولت غریبوں کو دے کر سادہ زندگی گزارے۔ ان کی نظر میں غیر اخلاقی کام قانون توڑنے سے بڑا جرم ہے۔ انھوں نے کہا کہ آف شور کمپنیاں اگر قانونی بھی ہیں تو یہ غیر اخلاقی کام ہے۔ غیر اخلاقی کام ضمیر بیچنے کے مترادف ہے۔
تمام غیر ملکی اور مقامی دولت عوام کو واپس کرکے ہی اپنا نام صاف کرسکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی شہباز شریف سے شادی کو 14 سال ہو گئے ہیں۔ شریف خاندان کے دیگر افراد سے کبھی نہیں ملی۔ وہ امیر ہوتیں تو ان کی دولت غریب عوام کے لیے ہوتی ۔