اوباما کا محمود عباس کو فون فلسطین اسرائیل مذاکرات کی حمایت
فلسطینی صدرکا شکریہ اداکیا، مشرق وسطیٰ امن عمل میںکردا ر جاری رہیگا،وائٹ ہاؤس.
امریکی صدر اوباما نے فلسطین اوراسرائیل کے درمیان براہ ر است مذاکرات کی حمایت کی ہے۔
غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ صدراوباما نے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ٹیلی فون پرگفتگوکے دوران فلسطینی اتھارٹی کو مشرق وسطیٰ امن عمل کے حوالے سے اپنا کردار جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ اوباما نے اپنی پہلی مدت کے دوران پارٹنر شپ پرفلسطینی صدرکا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ وہ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیںگے ۔