ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل
ہم بانیان پاکستان کی اولادوں میں سے تھے لیکن ہمیں "را" کا ایجنٹ بنادیاگیا، بلقیس مختار
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار نے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار نے ایم کیو چھوڑ کر مصطفیٰ کمال کی جماعت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے جو سوالات اٹھائے وہ میرے اندر بھی تھے، مصطفیٰ کمال کی سچائی جان کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، ہم بانیان پاکستان کی اولادوں میں سے ہیں لیکن ہمیں "را" کا ایجنٹ بنا دیا گیا اور منزل مقصد دینے کے سہانے خواب دکھائے گئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا نام لئے بغیر بلقیس مختار کا کہنا تھا کہ آپ نے کارکنان کو بیچ راستے میں چھوڑدیا اور کارکنوں سےلاتعلقی اختیارکی، سب سے زیادہ دکھ تب ہوا جب صولت مرزا کی پھانسی کے وقت اس سے اظہار لاتعلقی اختیار کیا گیا جب کہ اس نے پارٹی کے لئے اپنی جان گنوائی، آپ نےخواتین کےحقوق کے لیے کچھ نہیں کیا، آپ کو ماؤں، بہنوں کے تقدس کی بھی کوئی فکر نہیں کیوں کہ آپ نے خواتین کے سامنے ایسی باتیں کیں جو مرد بھی نہیں سن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت ہوکرسرعام بول سکتی ہوں تو باقیوں کوکیا مسئلہ ہے، میں کسی سے نہیں ڈرتی اور مرنےکا بھی کوئی خوف نہیں۔
اس سے قبل مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری نسلیں تباہ ہوگئیں پھر بھی یہ لوگ توبہ کرنے کو تیار نہیں، محب وطن دہشت گرد اور 'را' ایجنٹ ہوگئے، ایم کیو ایم کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی ہے جب سے ہم آئے ہیں متحدہ کارکنان کے ساتھ عزت سے بات کی جارہی ہے، اگر ہم اسٹیبلشمنٹ کے ہوتے تو نائن زیرو بند ہوچکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی ایک پارٹی کو نشانہ بنانا نہیں، دنیا کے ہرحصےمیں جہاں پاکستانی بستے ہیں وہاں سے ہمیں فون آرہے ہیں جب کہ ہمارے جعلی لیٹر ہیڈ بنا کر مختلف قسم کی افواہیں بھی پھیلائی جارہی ہیں۔