لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں ویٹر نے 3 ساتھیوں کے گلے کاٹ دیے
تینوں افراد اسی ہوٹل کے ملازم ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، پولیس
اسلام پورہ میں واقع ہوٹل میں اپنے تین ساتھیوں کے گلے کاٹ کر فرار ہوگیا جب کہ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہواہےجسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوزلاہور میں اسلام پورہ کےعلاقے میں ہوٹل میں کام کرنے والے ویٹر نے لڑائی جھگڑے کےبعد اپنے 4 ساتھی ویٹروں کے گلے کاٹ دیے جس کے نتیجے میں تین ویٹرز ہلاک جب کہ چوتھا زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس علاقے میں پہنچ گئی اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس نے بیان دیا کہ لڑائی جھگڑے کے بعد ان کا ساتھی تمام افراد کے گلے کاٹ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں 5 افراد رہائش پذیر تھے جو ایک ہوٹل میں ملازم تھے اور معمولی جھگڑے پر ان کےساتھی نے اپنے دوستوں کے گلے کاٹ دیئے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ چوتھا زخمی ہوگیا جب کہ ہلاک افراد کی شناخت عمر ، نعیم اور شہریار کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم ملزم کی شناخت جاوید افغانی کے نام سے ہوئی ہے جس کی تلاش کے لیے چھاہے مارے جارہے ہیں