بینک پرانے نوٹ30نومبر کے بعد تبدیل نہیں کرینگےاسٹیٹ بینک کی یاددہانی

5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ فوٹو: فائل

مرکزی بینک نے عوام کو ایک بار پھر یاددہانی کرائی ہے کہ یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائیگی۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیاکہ وفاقی حکومت کے4جون 2015کوجاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائیگی، اس لیے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہ جانیوالے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائیگا، 5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک 30 نومبر 2016تک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اور ان کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021 تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے۔
Load Next Story