ایچ ای سی نے183 منصوبوں کیلیے25 ارب مانگ لیے

پی ایس ڈی پی کے تحت 87 جاری، 38 غیر منظور، 58 نئے منصوبوں کیلیے فنڈزکی طلبی

پی ایس ڈی پی کے تحت 87 جاری، 38 غیر منظور، 58 نئے منصوبوں کیلیے فنڈزکی طلبی فوٹو: فائل

ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے آئندہ مالی سال 2016-17 کے پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی)کے تحت وفاقی حکومت سے183 جاری اورنئے منصوبوں کیلیے 25 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگ لیا ہے۔


ایکسپریس کو حاصل سرکاری دستاویزات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری اور ویژن 2025 کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت سے آئندہ مالی سال کیلیے یہ پیسے مانگے ہیں۔ کل 183 منصوبوں میں 87 جاری، 38 غیرمنظور اور 58 نئے منصوبے شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ایچ ای سی کے جاری 87 منصوبوں کیلیے وفاقی حکومت نے 158 ارب 36 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے تھے۔
Load Next Story