آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں براوو چیمپئن ڈانس کا تڑکا لگائیں گے
چیمپئن ڈانس کے لئے ڈیوائن براوو کے ساتھ ویسٹ انڈیزکے کچھ دیگرکھلاڑی بھی ہوں گے، راجیو شکلا
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو آئی پی ایل کے سیزن 9 کی افتتاحی تقریب میں "چیمپئن ڈانس" کریں گے۔
بھارت میں 9 اپریل سے شروع ہونے والی آئی پی ایل لیگ کے 9ویں سیزن کا آغاز ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹ کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم ایونٹ اکی افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 اپنے نام کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو چیمپئن ڈانس کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مقبولیت حاصل کرنے والے چیمپئن ڈانس نے ویسٹ انڈیز میں دھوم مچا رکھی ہے اور اب اس کا تڑکا آئی پی ایل میں بھی لگایا جائے گا۔
آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈیوائن براوو چیمپئن ڈانس کریں گے جن کے ساتھ کچھ دیگر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی ہوں گے جب کہ آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ وکٹ اسٹمپ پر ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال بھی کیا جائے گا۔