اختیارات دیئے گئے تو کراچی کی طرح اندرون سندھ بھی آپریشن کریں گے ڈی جی رینجرز
کراچی میں آپریشن کے نتیجے میں قائم کیا گیا امن عارضی نہیں بلکہ مستقل ہے ، ڈی جی رینجرز بلال اکبر
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے ہی کراچی کے حالات بہتر ہوئے ہیں اور اگر انہیں اختیارات دیئے گئے تو سندھ کے دیگر حصوں میں بھی آپریشن کیا جائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے پرامن حالات 2 سال کی کڑی محنت کا نتیجہ ہیں اور امن و امان کے قیام میں سندھ پولیس کے ساتھ کے علاوہ کراچی کے عوام کا تعاون بہترین معاون ثابت ہوا۔ موجودہ پرامن حالات کا سہرا عوام کے سر جاتا ہے ۔ اب بھی عوام سے ہی اپیل کرتا ہوں کہ وہ رینجرز سے تعاون جاری رکھیں ۔
ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ یہ امن عارضی نہیں بلکہ مستقل ہے اور ہمیں وفاقی حکومت کے ساتھ حکومت سندھ کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے ۔ اندرون سندھ بھی حالات بہترنہیں اگر اختیارات دیئے گئے تو کراچی سے باہر بھی آپریشن کریں گے۔