بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے پاکستان میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا

ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جگہ وزیر خارجہ ڈیپو مونی بنگلہ دیش کی نمائندگی کریں گے۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سید مسعود نے کہا کہ اسلام آباد میں 22 نومبرسے شروع ہونے والی ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پاکستان نہیں جائیں گی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پاکستان میں آئندہ ہفتے ہونے والی ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔


بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سید مسعود نے کہا کہ اسلام آباد میں 22 نومبرسے شروع ہونے والی ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پاکستان نہیں جائیں گی۔



وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جگہ وزیر خارجہ ڈیپو مونی بنگلہ دیش کی نمائندگی کریں گے۔


واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم کو سربراہ کا نفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دینے کے لئے وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے بنگلہ دیش کادورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیرخارجہ ڈیپو مونی سے ملاقات کی تھی۔


اس موقع پربنگلہ دیش کی وزیرخارجہ ڈیپی مونی نے پاکستان سے 1971 کے افسوسناک واقعات پرمعافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی آذادی کی لڑائی میں 30 لاکھ افراد قتل کئے گئے تھے۔


اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ڈی ایٹ کانفرنس میں 6 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے جن میں مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا اور ترکی شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story