پشاور چترال اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 اور زمین میں اسکی گہرائی 118 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 اور زمین میں اسکی گہرائی 118 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

پشاور، چترال اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، چترال اور گردو نواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی زمین میں گہرائی 118 کلو میٹر جب کہ اس کا مرکز مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع تو موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے اپنے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔
Load Next Story