پہلے خود کے گریبان میں جھانکیے پھر نواز شریف پر الزام لگائیے
خود کو احتساب کے لیے پیشک کرکے وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی جمہوریت کے لئے ایک اچھی روایت قائم کی ہے۔
اخلاقیات کے اتم درجہ پر فائز پاکستانی قوم کے لئے بہرحال 'اخلاق' نامی شے یا رویہ 'لیاقو کانے' کا درجہ رکھتا ہے۔ (لیاقو کانے اُس فرد کو کہتے ہیں جس پر ہر جرم کا الزام لگادیا جائے)، ہر وہ خواہش اور عمل جو کسی انفرادی یا ذاتی قائم معیار پر پورا اترتے دکھائی نہ دیں انہیں 'لیاقو کانے' کے کھاتے میں ڈال دینا تسلی بخش قومی عمل ہے۔ یہ ایک نفسیاتی مسئلہ بھی ہے کہ شخصیت میں جس وصف کی کمی سب سے زیادہ ہو انسان اسی خصوصیت کا ذکر بار بار دہرا کر دوسروں کو اپنے با وصف ہونے کا یقین دلایا چاہتا ہے۔ یہی مسئلہ پاکستان کا قومی نفسیاتی مسئلہ بن چکا ہے۔
عملی سطح پر پاکستانی قوم کے اخلاق کا عالم ملاحظہ کیجئے! مردہ گائے بھینسوں کے گلوں پر تکبیر پڑھے بغیر چھری چلائے گوشت فروخت کرنا بالکل ناجائز اور حرام جانتے ہیں۔ لیکن یہ جانتے ہوئے بھی گدھے، گھوڑے کیا کتے تک کاٹ کاٹ کر عوام کو کھلا دینے میں بھی کوئی عار نہیں کیونکہ جو گدھا، گھوڑا ہضم کرسکتا ہے اس کے لئے کتا کیا حیثیت رکھتا ہے۔ یوں بھی کتا تو قد و قامت میں گدھے گھوڑے سے کافی چھوٹا جانور ہے۔ اخلاق پر ایسا ملکہ رکھتے ہیں کہ نت نئے طریقوں سے ملاوٹ کرنے میں نہ رکتے ہیں نہ جھجھکتے ہیں، ذخیرہ اندوزی کے فن میں ماہر ہیں، رشوت خوری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں حالانکہ جس کرسی پر بیٹھ کر رشوت لیتے ہیں اسی کے ٹھیک پیچھے دیوار پر جلی حروف میں لکھا ہوتا ہے کہ رشوت لینے والے جہنمی ہیں۔
اشیائے خرد و نوش کا زیاں برداشت نہیں سو اس لئے مردار جانوروں کی آلائشوں سے تیل کا آخری قطرہ تک نچوڑ کر بیچ ڈالتے ہیں۔ ایسا اخلاق کہ کیا مجال جو سڑک پر سے اکیلی لڑکی بغیر فقرہ بازی کے گزر جائے۔ 5، 5 سال کے بچے بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے سے نہ کبھی گھبراتے ہیں اور نہ کبھی کتراتے ہیں۔ ایسے اعلیٰ مضبوط اخلاق ہیں کہ غیرت کے نام پر بہن، بیٹیوں، بیویوں پر کلہاڑیاں، چاقو، ٹوکے، گولیاں چلاتے ہاتھ میں ذرا لرزش پیدا نہیں ہونے دیتے۔ زبان سے ادا ہوا جملہ پانچ سات ننگی گالیوں سے مرکب نہ ہو تو بات کی درست وضاحت پیش نہیں ہوتی۔ اخلاقیات کے یہ اعلیٰ معیار قائم کرنے میں پاکستانیوں نے برس ہا برس ریاض کیا ہے۔ ایسی اعلیٰ اخلاقیات رکھنے والی پاکستانی قوم تحفظ نسواں بل کو غیر اخلاقی قرار دے تو کیا غلط ہے۔
پاناما لیکس کلی طور پر ایک عدد قانونی معاملہ ہے۔ اس سے جڑے تمام افراد اپنے اثاثہ جات اور کمائی کے ذریعوں کی قانونی حیثیت کے بارے میں جوابدہ ہوسکتے ہیں یا جوابدہ ہوں گے۔ کیونکہ آف شور کمپنیاں بذاتِ خود غیر قانونی حیثیت نہیں رکھتیں، لہذا کسی بھی منطقی انجام تک پہنچنے کے لئے ان کمپنیوں میں کی گئی تمام قسم کی سرمایہ کاری کو محض قانونی تناظر ہی میں جانچنے کی ضرورت ہے۔ جزا یا سزا کا فیصلہ قانون کرے گا اخلاق نہیں۔
پاکستانی وزیراعظم سے آئس لینڈ کے وزیراعظم کی تقلید میں وزارت سے اخلاقی بنیادوں پر مستعٰفی ہونے کا مطالبہ اعلیٰ ترین اخلاق کے حامل کسی بھی پاکستانی کے منہ سے اچھا معلوم نہیں ہوتا۔ لہذا اس معاملے کے اخلاقی پہلوؤں پر بحث کرنا وقت کا زیاں ہے، کیونکہ پاکستانی سیاستدان بھی اتنے ہی با اخلاق ہیں جتنے کہ ہم سب دیگر پاکستانی۔ مزید یہ کہ آئس لینڈ کے وزیراعظم کسی بھی صورت اخلاقی بنیادوں پر مستعفی نہیں ہوئے بلکہ وہ براہ راست آف شور کمپنیوں سے مستفید ہورہے تھے اور پاناما لیکس کے بعد اس براہ راست استفادہ سے انکار ممکن نہیں رہا تھا۔ اخلاقی بنیادوں پر استعفی کا تاثر دیا جانا برخلاف حقائق ہے۔ جبکہ دیگر ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں نے یا تو پانامہ لیکس کو یکسر مسترد کردیا ہے یا پھر تحقیقات شروع کرنے پر پر تولے ہیں۔
بنیادی نقطہ یہ ہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق تمام ممالک کا ردِعمل اپنے معروضی حالات، زمینی حقائق اور مروج قوانین کی مناسبت سے سامنے آرہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی تقریر کے مندرجات کو ایک طرف رکھ دیں تو کم از کم یہ بات ضرور خوش آئند ہے کہ ایک جمہوری دور حکومت میں ریاست پاکستان کے منتخب وزیراعظم نے پاناما لیکس میں اپنے بچوں کے نام سامنے آنے پر اپنے آپ کو تحقیقات کے لئے پیش کیا ہے۔ تحقیقات کے فورم یا طریقہ کار پر اختلاف رائے ہوسکتا ہے کہ آیا تحقیقات انکوائری کمیشن کے ذریعہ سے ہوں گی یا کہ عدالتی کمیشن سے، لیکن بنیادی اور اہم نقطہ یہ ہے کہ منتخب وزیراعظم پاکستان نے اپنے آپ کو کم از کم کسی نوعیت کے احتساب کے لئے پیش تو کیا ہے۔ بلاشبہ ایسا عمل ایک جمہوری نظام ہی سے توقع کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کے لئے ایک اچھی روایت بھی قرار دی جاسکتی ہے وگرنہ ایسے حکمران بھی گزرے ہیں جو آئین و قانون کو ردی اور اسے پامال کرنے کو بائیں ہاتھ کا کھیل سمجھتے رہے ہیں۔ یہ وہی طبقہ ہے جو عدالت میں پیش ہونے کو اپنی تضحیک جانتا ہے اور ہر قسم کی بدعنوانی کے باوجود باعزت طور پر آج کل ملک میں پایا بھی نہیں جاتا۔
یہ بھی غور طلب ہے کہ اگر وزیراعظم پاکستان نے پاناما لیکس کے بعد نہ کوئی تقریر کی ہوتی اور نہ ہی تحقیقات کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہوتا تو یقیناً آج انکوائری کمیشن یا احتساب کے طریقہ کار پر تنقید کرنے والے کم از کم کسی ایسے ہی انکوائری کمیشن کا مطالبہ کرتے دکھائی دیتے جو وزیر اعظم نے خود تجویز کیا ہے۔
امید ہے کہ ایسے تمام افراد جو سب کچھ، سچ سچ، صد فیصد جانتے ہیں کہ آف شور کمپنیوں میں پیسہ نہ صرف غیر قانونی طور پر بھیجا گیا ہے بلکہ یہ پاکستانی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ہے انہیں فوراً سے پہلے اخلاقیات کے ''لیاقو کانے'' پر ملبہ ڈالنے کے بجائے شواہد اکھٹے کرکے انکوائری کمیشن میں پیش کرنے کے لئے کمر کس لینی چاہیے کہ پاکستان کو ایک بد نیت کرپٹ سیاستدان سے نجات دلانے کا اس سے بہتر موقع جانے کب دوبارہ ہاتھ آئے۔ قانون کی عملداری قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ قانون غالب رہے گا تو اخلاق بھی سدھرنے لگیں گے۔
[poll id="1056"]
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس۔