کوئی وزیراعظم اپنے بچوں کی صفائی میں قوم سے خطاب نہیں کرتا مولا بخش چانڈیو
حکمران جماعت کے وزرا سچائی تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ کو چھپانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں، مشیر اطلاعات
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے حکمران جماعت کے وزرا سچائی تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ کو چھپانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں جب کہ کوئی وزیراعظم اپنے بچوں کی صفائی میں قوم سے خطاب نہیں کرتا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاناما لیکس کی جانب سے وزیراعظم پر لگنے والے الزمات کا دفاع کرنے میں مصروف عمل ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سچ بولنا آج جتنا مشکل ہے پہلے کبھی نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 روز سے حکمران جماعت کے وزرا سچائی تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ کو چھپانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ (ن) لیگ کا ہر وزیر کہہ رہا ہےکہ وزیراعظم کا نام پامانا لیکس کی فہرست میں شامل نہیں لیکن یہ ایک تلخ مگر حقیقت ہے کہ وزیر اعظم کا نام بھی پاناما لیکس کی رپورٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنے بچوں کی صفائی میں قوم سے خطاب نہیں کرتا، اگر ملک میں سچ بولنے والے نہ ہوں تو یہ لوگ سورج اور چاند کو بھی غلط کہہ دیں گے۔