کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر پاک بھارت مذاکرات میں پیشرفت ممکن نہیں صدر ممنون حسین
خطے میں امن واستحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، صدر مملکت
صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں اس وقت تک پیشرفت ممکن نہیں ہو سکتی جب تک کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور پاک بھارت مذاکرات میں اس وقت تک پیشرفت ممکن نہیں ہو سکتی جب تک کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری غیرمعمولی منصوبہ ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے پاکستان نے بنیادی کردارادا کیا جب کہ تمام ادارے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں۔