کراچی میں لیاقت آباد کی فرنیچرمارکیٹ میں رینجرز کی کارروائی اسلحہ برآمد
کارروائی ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی،ترجمان رینجرز
رینجرزنے لیاقت آباد کی فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے فرنیچر مارکیٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جن میں لائٹ مشین گنیں، خود کار اسلحہ اور بھاری تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی جب کہ اسلحہ فرنیچر کے ایک کارخانےسے برآمد ہوا جو صوفوں اوردیگر خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا۔