نوابشاہ صدر زرداری نے پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میں شرکت کے لئے ارکان اسمبلی کو کارکردگی فارم بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے 14 نومبر کو پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
زرداری ہاؤس نوابشاہ میں طلب کئے گئے اجلاس میں ارکان اسمبلی کی اپنے انتخابی حلقوں میں کارکردگی پرغور ہوگا۔ اس سلسلے میں ارکان اسمبلی کو کارکردگی فارم بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں کراچی اور حیدر آباد سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے اور آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرستوں کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کا بھی امکان ہے۔