نثار مورائی کی گرفتاری پر سندھ رینجرز کے خلاف 5کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ
نثار موارئی کو ضمانت پر رہا اور انہیں سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے، عدالت میں درخواست
فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کی گرفتاری پر سندھ رینجرز کے خلاف ہائی کورٹ میں 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے سابق چئیرمین نثار مورائی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، رینجرز کی جانب سے انیہیں حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ نثار موارئی کو ضمانت پر رہا اور انہیں سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے، اس کے علاوہ رینجرز حکام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ نثار مورائی کو گزشتہ ماہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اربوں روپوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ، لیاری گینگ وار کے ملزموں کی معاونت اور سرپرستی کے الزامات ہیں۔