اسلام آباد چوہدری نثارکی ملکیت نہیں پر امن جلسہ ضرور کریں گے چوہدری سرور

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، رہنما تحریک انصاف

ایف آئی اے ،پولیس اور دیگر ادارے پانامہ لیکس کی تفتیش نہیں کرسکتے، چوہدری نثار فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اسلام آباد چوہدری نثار کی ملکیت نہیں 24 اپریل کو پرامن جلسہ ضرور کریں گے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دیا اور بھارت نے کمیشن قائم کیا، جس ملک میں ادارے حکومت کے ملازم ہوں وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان میں جو کمیشن بنا ہے اس کو ہم مستر د کرتے ہیں، ایف آئی اے ،پولیس اور دیگر ادارے پانامہ لیکس کی تفتیش نہیں کرسکتے۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پر امن جلسہ ہر ایک کا اآئینی اور قانونی حق ہے، اسلام آباد چوہدری نثار کی ملکیت نہیں۔ ہم 24 اپریل کو اسلام آباد میں پر امن ضلسہ ضرور کریں گے۔

 
Load Next Story