تاپی پائپ لائن کمپنی کے شیئرہولڈرز میں معاہدہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان اوربھارت کے نمائندوں نے دستخط کیے
ترکمانستان افغانستان پاکستان انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کیلیے قائم تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (ٹی پی سی ایل)کے شیئر ہولڈرز کے درمیان سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ معاہدے پر ٹی پی سی ایل شیئرہولڈر ممالک کے نمائندوں نے دستخط کردیے، تقریب میں چاروں ملکوں کے وزرائے پٹرولیم و دیگر متعلقہ افسران اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق مذکورہ معاہدے سے پاکستان کو طویل المدت بنیادوں پر گیس مل سکے گی جس سے توانائی کی قلت کا خاتمہ ہوگا۔
مذکورہ سرمایہ کاری معاہدے کے تحت اس منصوبے کے اگلے مرحلے کے لیے ابتدائی طور پر 20کروڑ ڈالر کا بجٹ میسر آئے گا، اس فنڈ سے تاپی کی انجینئرنگ، روٹ سروے، ماحولیاتی وسماجی تحفظ کی اسٹڈیز، پروکیورمنٹ اینڈ فنانسنگ کی سرگرمیوں سمیت دیگر متعلقہ کام مکمل کیے جائیں گے جس کے بعد تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوسکے گیں، منصوبے کی تکمیل میں3 سال کا عرصہ لگے گا، منصوبے کے تحت پاکستان کو ترکمانستان سے 13.8 ارب کیوبک فٹ گیس حاصل ہوسکے گی جس سے ملکی توانائی ضروریات پوری ہوسکیں گی۔