پشاور گھر میں گیس بھر جانے سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

حادثے کے وقت گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، پولیس

حادثے کے وقت گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز۔

متھرا کے علاقے میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے باپ اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا کے علاقے شگئی ہندکیان میں ایک گھر میں جنریٹر چلنے کے باعث گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں باپ، بیٹا اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی اور ابتدائی طور پر ہلاکتیں گیس بھر جانے کے باعث ہی معلوم ہوتی ہیں تاہم پوسٹ مارٹم کے لئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story