برمنگھم ایئرپورٹ پر انگلش ٹیم کے مسلمان کرکٹر معین علی کو روک لیا گیا
ٹیم کے ساتھ جاتے ہوئے کبھی نہیں روکا گیا لیکن اکیلے سفر کرتے ہوئے 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی، معین علی
انگلش ٹیم کے اہم آل راؤنڈر معین علی کو برطانیہ کے برمنگھم ایئرپورٹ پر روک کر 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی اور ان کی جامع تلاشی بھی لی گئی۔
انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم کا لباس پہن کر جاتے ہوئے ایک بار بھی نہیں پوچھا گیا لیکن آج اکیلے سفر کرتے ہوئے برمنگھم ایئرپورٹ پر روک کر 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔
واضح رہے کہ معین علی انگلیڈ کی طرف سے تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں اور انگلینڈ کی موجودہ کرکٹ میں انھیں عادل راشد کے بعد سب سے بہتر اسپنر تصور کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل معین علی کو غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھ میں بینڈ پہننے پر آئی سی سی نے تنبیہ بھی کی تھی۔