پاناما لیکس پر پیپلزپارٹی کا بھی کھل کر میدان میں آنے کا فیصلہ
بلاول بھٹوزرداری نے اسلام آباد میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا
پیپلز پارٹی نے بھی پاناما لیکس پر کھل کر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لئے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی اعلی قیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ان دنوں دبئی میں ہیں لیکن وہ آئندہ 2 روز میں اسلام آباد پہنچ جائیں گے جہاں انہوں نے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رہنماؤں کو فوری طورپر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
اجلاس میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال زیر غور آئے گی ، اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کمشیر میں جلسوں کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔