عمران خان آج شام ’’قوم سے خطاب‘‘ کریں گے
میڈیا کو کوریج کی اجازت ہو گی تاہم کوئی صحافی عمران خان سے سوال نہیں پوچھ سکے گا
حکومت کی جانب سے پی ٹی وی سے خطاب کی اجازت نہ ملنےکے بعد اب عمران خان آج شام بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ سے خطاب کریں گے۔
پاکستا تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق عمران خان آج شام 6 بجے قوم سے مخاطب ہوں گے، خطاب کے دوران عمران خان پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کے خاندان پر لگائے گئے الزامات اور حکومتی وزرا کی جانب سے شوکت خانم اسپتال پر عائد الزامات کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔ تمام میڈیا کو کوریج کی اجازت ہو گی۔ تا ہم کوئی صحافی عمران خان سے سوال نہیں پوچھ سکے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنا خطاب نشر کرنے کے لئے پاکستان ٹیلی وژن کو خط لکھا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اس کی اجازت نہ ملنے پر اب وہ بنی گالہ سے ہی خطاب کریں گے۔