بھارت اور افعانستان میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 اور زمین میں اس کی گہرائی 210 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامرکز افغانستان کا علاقہ اشکشام سے 39 کلومیٹر دور تھا. فوٹو: فائل

پاکستان کے علاوہ بھارت اور افغانستان میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدید نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامرکز افغانستان کا علاقہ اشکشام سے 39 کلومیٹر دور تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی زمین میں 210 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں میٹرو ٹرین سروس بند کر دی گئی۔


امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چونکہ یہ زلزلہ یوریشیائی اور انڈین پلیٹوں میں حرکت کی وجہ سے آیا ہے اس لئے اس کے اثرات بھارت اور پاکستان میں محسوس کئے گئے۔ پاکستان میں آنے والے زلزلے کی شدت مقامی زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم خوف و ہراس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Load Next Story