حکومت کا پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل اسلام آباد کو سیل کرنے کا فیصلہ
24 اپریل سے قبل وفاقی دارالحکومت میں 18 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
لاہور:
وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی جانب سے یوم تاتیس پر جلسے سے قبل دارالحکومت کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت نے تحریک انصاف کو یوم تاتیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے سے روکنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، حکومت نے 24 اپریل سے پہلے وفاقی دارالحکومت کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے 18 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے یوم تاتیس کے موقع پر 24 اپریل کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کے جلسے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔