پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکا رابطہ پاکستان کا بلااشتعال فائرنگ پربھارت سے احتجاج
پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پراحتجاج کیا، آئی ایس پی آر
لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے بلااشتعال فائرنگ پربھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کے واقعے پربات کی گئی جب کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رات 11 بجے سے بھارتی فوج کی جانب سے نیزہ پیر اور پونچھ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے صبح ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا لیکن پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔