پلیئرز کی فلاح و بہبود کے لیے 50 ملین روپے منظور

رقم زخمی، بیمار یا کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے کھلاڑیوں کو دیں گے، ڈاکٹر شاہ

رقم زخمی، بیمار یا کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے کھلاڑیوں کو دیں گے، ڈاکٹر شاہ فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعلیٰ سندھ نے کھلاڑیوں اور فیملی کی فلاح و بہبود کیلیے 50 ملین روپے کی منظوری دے دی۔


اس کا انکشاف صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹرمحمد علی شاہ نے کیا، انھوں نے کہا کہ ہم نے200 ملین کی ایک اسکیم منظوری کیلیے بھیجی تھی، وزیر اعلیٰ نے 50 ملین روپے منظور کرتے ہوئے بہت جلد ہمارے اکائونٹ میں منتقل کرنے کا یقین دلایا ہے،یہ رقم کھیل کے دوران زخمی، بیمار یاکسمپرسی کی زندگی گزارنے والے پلیئرز اور مرحوم کھلاڑیوں کے اہلخانہ کی امداد پر خرچ کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ یہ گرانٹ ہرسال اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو ملے گی اور ہم اسے کھلاڑیوں اور ان کی فیملی کی فلاح پر خرچ کرتے رہیں گے۔

دریں اثنا صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید محمد علی شاہ نے سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد میں عظیم فٹبالرز اور باکسرز میں امدادی چیک تقسیم کیے،اس موقع پرکنسلٹنٹ رازق ربانی'سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس محمد سعید بھی ساتھ تھے۔صوبائی وزیر کھیل نے اولمپئن باکسرز کو ایک ایک لاکھ جبکہ انٹرنیشنل باکسرز اور فٹبالرز کو 50،50 ہزار روپے کے چیک دیے،کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے باکسر عبدالخالق نے کہ ہم ڈاکٹرمحمد علی شاہ کی محبت'خلوص اور اسپورٹس دوستی کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔ سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ رازق ربانی نے شرکااور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا پہچان اہم ہوتی ہے، ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کھلاڑیوں کوعزت دی جو ان کیلیے ایک سرمایہ ہے۔
Load Next Story