وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے کل لندن جائیں گے
وزیر اعظم نے خرابی صحت کے باعث دورہ ترکی ملتوی کیا، ترجمان
ترجمان وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے کل (بدھ) کو لندن جائیں گے۔
وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے خرابی صحت کے باعث اپنا دورہ ترکی بھی ملتوی کردیا ہے جس کے بعد وہ کل بروز بدھ طبے معائنے کے لیے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنے معالج سے معائنہ کرائیں گے جب کہ وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کئی بار طبی معائنہ بھی ملتوی کیا جاچکا ہے۔