اذلان شاہ ہاکی بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

بھارت نے پاکستان کے خلاف 1-5 سے کامیابی حاصل کی۔

بھارت نے 5 جب کہ پاکستان کی جانب سے ایک گول اسکور کیا گیا۔ ۔ فوٹو؛ فائل

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کو پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں پہلا گول بھارت کی جانب سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان کے محمد محمد عرفان نے ایک گول کیا تاہم اس کے بعد پاکستانی ٹیم مقابلہ برابر کرنے میں لگی رہی اور دوسری طرف سے بلیو شرٹس گول پر گول داغتے رہے، اور بھارتی ٹیم نے 4 گول اسکور کیے، یوں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں اب تک قومی ہاکی ٹیم کو3 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل ہوئی، پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے شکست دی تھی لیکن اس کے بعد اگلے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ نے اسے 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا جبکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی، پاکستان بھارت سے ٹکرانے کے بعد اپنا پانچواں میچ 13 اپریل کو ملائیشیا اور چھٹا 15 اپریل کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔


بھارتی ٹیم نے جاپان اور کینیڈا کے خلاف اپنے میچ جیتے تاہم آسٹریلیا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت کو 5 بار سلطان اذلان شاہ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ پا کستانی ٹیم نے 3 بار ٹائٹل اپنے نام کیا،گزشتہ ایڈیشن میں گرین شرٹس ایونٹ کا حصہ ہی نہیں بن سکے تھے جبکہ بلو شرٹس نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا،

آسٹریلوی ٹیم تینوں میچ جیت کر9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ اب تک اپنے4 میچز کھیل کر8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، بھارت تین میچز میں2 میں کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہا، کینیڈا اور ملائیشیا نے چار، چار پوائنٹس حاصل کیے اور ان کا پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے، پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جاپان نے ابھی تک کسی مقابلے میں کامیابی حاصل نہیں کی، آسٹریلوی ٹیم فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر نے کے بعد پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے،دوسری ٹاپ ٹیم16 مارچ کو فیصلہ کن مقابلے میں کینگروز کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی، اسی روز تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچز بھی رکھے گئے ہیں۔

Load Next Story