مسجد الحرامخطبہ جمعہ وعیدین کاترکی اورفارسی میں بھی ترجمہ شروع

اس سے پہلے انگریزی، فرانسیسی، مالے اور اردو میں ترجمے کیلیے اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں

تیسرے مرحلے میں روزمرہ بنیاد پربھی ترجمے کی سہولت فراہم کرنے کیلیے کام کیا جائیگا، السدیس فوٹو: فائل

مسجدالحرام میں دیے جانے والے جمعے اور عیدین کے خطبات کے اردو، انگریزی ، انڈونیشیائی اوردیگر زبانوں میں ترجمے کے پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت خطبات،لیکچرزاوراصول وقواعد کا اب ترکی، فارسی اور ھوسا زبان میں بھی ترجمہ کیا جائے گا۔خادم الحرمین شریفین انسٹی ٹیوٹ برائے حج اورعمرہ ریسرچ نے کام شروع کردیا ۔


مسجد الحرام میں شعبہ ترجمہ کے ڈائریکٹرولیدالصقعبی کا کہنا ہے کہ اس کام کے نتیجے میں یہ 3 زبانیں بولنے والے ہزاروں زائرین کو فائدہ ہو گا اور انھیں جمعے کے خطبات اوردیگر لیکچرزکوسمجھنے میں آسانی ہوگی۔انسٹی ٹیوٹ اس سے پہلے انگریزی، فرانسیسی، مالے اور اردو زبان میں خطبات کے ترجمے کے لیے اقدامات مکمل کرچکاہے۔

حرمین شریفین کے امورکے نگران ادارے کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس منصوبے کی سربراہی کیلیے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں ام القرا، شاہ عبدالعزیز اور امام محمد بن سعود یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے اسکالرز شامل ہیں۔
Load Next Story