ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی نے درخواست ضمانت جمع کرادی

دہشت گردوں کے علاج معالجے کے لئے کبھی داکٹر عاصم کو فون نہیں کیا، انیس قائم خانی کا موقف

انیس قائم خانی پر دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج معالجے میں سہولت کاری کے الزامات ہیں فوٹو؛ فائل

ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج سے متعلق کیس میں شریک ملزم انیس قائم خانی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت جمع کرادی۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی سندھ ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج سے متعلق کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کے علاج کے لیے فون نہیں کیا ،اس معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں اس لیے عدالت سے درخواست ہے کہ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔


واضح رہے کہ انیس قائم خانی پر دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج معالجے میں سہولت کاری کے الزامات ہیں اور اس مقدمے میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔

Load Next Story