کراچی کی صورتحال پرفوجی مداخلت کاخدشہ ہےامریکی رپورٹ

دہشت گردوں وانتہاپسندوں کی پناہ گاہوں میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے،امریکی تھنک ٹینک

دہشت گردوں وانتہاپسندوں کی پناہ گاہوں میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے،امریکی تھنک ٹینک. فوٹو: فائل

امریکی تھنک ٹینک یونائیٹڈاسٹیٹس آف پیس نے کراچی میں جاری قتل وغارت کے کھیل کوخودپاکستان میں امن کے حوالے سے خطرناک قرار دیدیا اور واضح کیاہے کہ قتل و غارت کایہ رجحان آنے والے دنوں میں کراچی میں فوجی مداخلت کا اعث بن سکتا ہے۔


امریکی تھنک ٹینک یونائیٹڈاسٹیٹس آف پیس کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وقتی ہوگاکیونکہ کراچی کابڑا المیہ یہ ہے کہ جوسیاسی قوتیں کراچی میں امن و امان کی ذمے دارہیں وہی اپنے اپنے سیاسی مفادات کیلیے کراچی میں بدامنی کی ذمے داربھی ہیں۔ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی پناہ گاہوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اوریہ رجحان جاری رہا تو مستقبل میں دہشتگردوں اورانتہاپسندوںکونشانہ بنانے کیلیے یہاں ڈرون حملوں کے استعمال میں مشکلات پیش آئیں گی کیونکہ کراچی کامحل وقوع اس عمل کامتقاضی نہیں ہو گا۔

Recommended Stories

Load Next Story